کھیل
Time 01 ستمبر ، 2022

ویڈیو: ہانگ کانگ کے کرکٹر نے میچ کے بعد گرل فرینڈ کو پروپوز کر دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کر دیا۔

کنشت شاہ کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

کنشت شاہ اپنی گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ پر گئے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں پروپوز کیا جس پر ان کی گرل فرینڈ نے بھی ہاں کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنشت شاہ نے ہاں کہنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت کے خلاف اس میچ میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبریں :