پاکستان
Time 01 ستمبر ، 2022

دنانیر نے مریم نواز کو انجلینا جولی کیوں کہا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے حال ہی میں جنوبی پنجاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

 مریم نواز  نے سیلاب زدگان سے ملاقات کے دوران معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے جوڑے سے مشابہت رکھتے کپڑے پہنے، مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے انجلینا جولی اور  مریم نواز کی تصاویر  ایک ساتھ لگا کر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی پاری گرل دنا نیر مبین بھی میدان میں آئیں اور تبصرہ کیا کہ ’آئیے ملیے، انجلینا جولی فرام دراز‘

یاد رہے کہ امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی نے  2010 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور  اس دورے کے دوران زیب تن کیے گئے ان کے لباس کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :