Geo News
Geo News

Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ظاہر کرنے والی نئی سیٹلائیٹ تصاویر

یورپین اسپیس ایجنسی نے یہ تصویر جاری کی / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
یورپین اسپیس ایجنسی نے یہ تصویر جاری کی / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری نئی سیٹلائیٹ تصاویر سے پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کا اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی رقبہ زیر آب آگیا جس کا اندازہ ان تصاویر کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے Copernicus Sentinel-1 سیٹلائیٹ کی تصاویر جاری کی گئی جن میں ڈیرہ مراد جمالی سے لاڑکانہ کے درمیان کے علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ پانی کتنا پھیلا ہوا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں معمول سے 10 گنا زیادہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب گیا۔

یہ تصویر 30 اگست کو کھینچی گئی تھی اور یکم ستمبر کو جاری کی گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔

دوسری جانب ناسا کی Earth Observatory نے اگست کے آغاز اور آخر کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی ہیں۔

4 اگست (بائیں) اور 28 اگست کی تصویر (دائیں) / فوٹو بشکریہ ناسا
4 اگست (بائیں) اور 28 اگست کی تصویر (دائیں) / فوٹو بشکریہ ناسا

4 اگست کی تصویر میں سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک زمین کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 28 اگست کی تصاویر میں وہی خطہ پانی میں ڈوبا نظر آتا ہے۔