Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

شہباز شریف ٹیلی تھون کرے تو لوگ پیسے نہیں دیں گے: پرویز الٰہی

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیش کش بھی کی — فوٹو: فائل
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیش کش بھی کی — فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و وزيراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گجرات کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کردی۔

تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملے گی تو عمران خان وزیرا‏عظم بنیں گے، اس وقت کالا باغ ڈیم سوائے آپ کے اور کوئی نہیں بناسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، عمران خان بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جارہے ہیں۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ عمران خان کو لوگوں نے ریلیف کیلئے پیسہ دیا ہے، شہباز شریف اور کابینہ ٹیلی تھون کرے تو لوگوں نے پیسے نہیں دینے۔

پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران گجرات سے الیکشن لڑیں تو میانوالی سے زیادہ لیڈ ملے گی۔

مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مریم بھی کارنر میٹنگ کرنے آئی تھیں، مریم بی بی یہ آپ کے بس کی بات نہیں، ابا جی کو لے آؤ۔

مزید خبریں :