02 ستمبر ، 2022
وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو جلسے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بلاول نے سیلاب کی سیٹیلائٹ اور دیگر تصاویر لگا کر ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔
بلاول کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کے کنسرٹس کے انعقاد میں مصروف ہیں، ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو۔