03 ستمبر ، 2022
ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہوگئے۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے اور اگلے دو روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی جبکہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
ترجمان کے مطابق شاہنواز دھانی ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ محمد وسیم جونیئر اورشاہین شاہ آفریدی بھی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے۔
محمد حسنین اور حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور بھارت کے خلاف میچ میں حسن علی اور محمد حسنین میں سے ایک کو موقع ملے گا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں کل روایتی حریف بھارت سے میچ کھیلے گی۔