03 ستمبر ، 2022
آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شہریوں نے 15 فٹ لمبے اژدھے کو ماردیا۔
شہریوں کی جانب سے اژدھے کو مارنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور شہریوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے اژدھے کو مار ڈالا۔
دوسری جانب تحفظ جنگلی حیات کے کارکن فہد ملک کا کہنا تھاکہ ایشین راک پائتھن نسل کے اژدھے زہریلے نہیں ہوتے، یہ اژدھا انسانوں کیلئے خطرناک نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جنگلی جانوروں کیلئے محکمہ جنگلی حیات یا انہیں ریسکیو کرنے والے افراد سے رابطہ کیاجائے۔