03 ستمبر ، 2022
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی ایک بچی کو سانپ نے ڈس لیا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد دی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایک کمسن بچی کو سانپ کے ڈسنے کی اطلاع پاک فوج کے ریسکیو کرنے والے یونٹ میں ملی جس پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔
پاک آرمی کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد دی۔
پاک آرمی کے جوانوں کی بروقت کوشش سے بچی کی جان بچالی گئی۔
سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔