04 ستمبر ، 2022
برطانیہ کے ایک ریسٹورینٹ کے صارف نے انڈین ڈش کے نام پر اپنی نومولود کا نام پکوڑا رکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک ریسٹورینٹ کے کسٹمر نے انڈین کھانے کی ڈش پکوڑا کے نام پر اپنی نومولود کا نام پکوڑا رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمر کی جانب سے ریسٹورینٹ کے مالک کو بتایا گیا کہ میری بیوی کو آپ کے ریسٹورینٹ کی ڈش پکوڑا بہت پسند ہے اور اس ڈش کے نام پر ہم نے اپنی نومولود کا نام پکوڑا رکھ دیا ہے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے سوشل اکاؤنٹ پر یہ منفرد پوسٹ بھی لگائی جس میں پکوڑا لفظ کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ہم ’پکوڑا‘ سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے سوشل میڈیا پر بچی کی تصویر کے ساتھ کھانے کے بل کی تصویر بھی شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو دیکھ کر لوگ حیران بھی ہو رہے ہیں اور ہنس بھی رہے ہیں اور اس پوسٹ کو اب تک ہزاروں لوگ شیئر بھی کر چکے ہیں۔