04 ستمبر ، 2022
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا جس کے لیے شاہد آفریدی پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد پاکستان نے اپنا ردھم حاصل کر لیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ کیا اور ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کو ضروری ردھم بھی حاصل ہوگیا ہے ۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے اجزا موجود ہیں، وہ بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔
شاہین کی انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ شاہین کی انجری نے پاکستان ٹیم کو زیادہ نقصان پہنچایا، بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اس انجری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا موقع فراہم کیا ہے۔