Time 04 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی فقیرکالونی میں دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی

اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتارہے ہیں، دوبہنوں کی موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے: پولیس— فوٹو: فائل
اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتارہے ہیں، دوبہنوں کی موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فقیرکالونی میں پانی کے ٹینک سےدوبہنوں کی لاشیں ملی ہیں اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے ٹینک میں کود کر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتارہےہیں اور دوبہنوں کی موت کی مختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :