پاکستان
Time 04 ستمبر ، 2022

ٹھٹہ سجاول پُل پر دریائےسندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

دریائے سندھ میں ٹھٹہ سجاول پل کے پاس سے  5 لاکھ 70 ہزارکیوسک کاریلا گزر رہا ہے: فلڈ کنٹرول سینٹر— فوٹو: فائل
دریائے سندھ میں ٹھٹہ سجاول پل کے پاس سے 5 لاکھ 70 ہزارکیوسک کاریلا گزر رہا ہے: فلڈ کنٹرول سینٹر— فوٹو: فائل

ٹھٹہ سجاول پُل کے مقام پر دریائےسندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے سندھ میں ٹھٹہ سجاول پل کے پاس سے  5 لاکھ 70 ہزارکیوسک کاریلا گزر رہا ہے۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ریلاسمندرمیں گرنےسے کل سےپانی کی سطح کم ہونی شروع ہوجائےگی۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق سجاول کےکچےکے کئی دیہات اورہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ یونین کونسل ٹنڈو حافظ شاہ کے دیہی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

دوسری جانب دادومیں تیز ہواؤں کے باعث پانی کی لہریں رنگ بندوں سے ٹکرانے لگیں۔

مزید خبریں :