04 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھے جبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں۔
محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 پاکستان کے بابر اعظم نے بنائے ہیں۔