05 ستمبر ، 2022
سیلاب کے سبب پنجاب میں گندم کے بحران نے بھی سراٹھالیا۔
ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق راجن پور اور فاضل پور کے گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، اگر گندم نہ منگوائی تو دسمبر میں قلت کاخدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا گندم کا سرکاری کوٹہ 16700 ٹن یومیہ ہے، ضرورت 25 ہزارٹن گندم کی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانوں سے آٹا نہیں مل رہا، ملوں نے آٹے کی سپلائی کم کر دی ہے۔
اُدھر چیئرمن فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جتنا کوٹہ مل رہا اس کی پسائی کر رہے ہیں، صورتحال یہی رہی تو قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومت فوری طور پر کوٹے میں اضافہ کرے۔