05 ستمبر ، 2022
دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی آپس میں ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی ہے۔
لندن میں موجود شاہین آفریدی نے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تیزی سے انجری سے ریکور ہو رہا ہوں، ویٹ ٹریننگ شروع کر رہا ہوں، دو ہفتے کے بعد بالنگ شروع کر دوں گا۔
حارث رؤف سے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حارث آپ کو بالنگ کرتے دیکھا، اچھا لگا، آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کرو۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ دور ہونےکے باوجود آپ لوگ میرے قریب ہو، شاہین کے پوچھنے پر حارث نے جواب دیا کہ رضوان بھائی کافی بہتر ہیں۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہین آپ کو ہم سب گراؤنڈ میں مِس کر رہے ہیں، دعا ہے آپ جلد فٹ ہوں۔
شاہین شاہ نے ساتھی کھلاڑیوں سےکہا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ضرور ملیں گے، ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے۔