Time 06 ستمبر ، 2022
پاکستان

جاپان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 70 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان

صحت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں کیلئے مددفراہم کریں گے: جاپان کا اعلان—فوٹو: جاپانی ایمبیسی
صحت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں کیلئے مددفراہم کریں گے: جاپان کا اعلان—فوٹو: جاپانی ایمبیسی

جاپان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

جاپانی وزیر خارجہ ہیاشی یوشی ماسا کا کہنا ہے کہ جاپان حکومت سیلاب متاثرین کیلئے 70 لاکھ ڈالر کی امداد دے گی۔

پاکستان میں جاپانی سفیر کا کہنا تھاکہ جاپان مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اجتماعی امدادی کارروائیوں کیلئے اپنی امداد بڑھائیں گے، صحت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں کیلئے مددفراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ جاپان سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹ اورپلاسٹک شیٹوں کی ہنگامی امدادبھی فراہم کرچکا ہے۔

مزید خبریں :