Time 06 ستمبر ، 2022
پاکستان

ہیلی کاپٹر کیس: چیئرمین نیب کا عمران خان سے وصولی کیلئے ای سی پی کو خط لکھنے کا وعدہ

1800 نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی: چیئرمین نیب— فوٹو: فائل
 1800 نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی: چیئرمین نیب— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہیلی کاپٹر کیس میں وصولیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا وعدہ کرلیا۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

نورعالم خان نے چیئرمین نیب کوطیبہ گل اوراس کی فیملی کوہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پرطیبہ گل کے الزامات غلط ثابت ہوئے توکیس عدالت جائے گا۔

اجلاس میں رکن کمیٹی نزہت پٹھان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں، کوئی ہزارروپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے، عمران خان اس بار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں 1800 نادہندہ افراد کی لسٹ تیارکی گئی ہے، تمام نادہندہ افراد کی لسٹ الیکشن کمیشن سمیت سب اداروں کو بھیجیں گے۔

نور عالم خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں انتخابات ہورہے ہیں، نادہندہ افراد ادائیگی پر مجبورہوں گے، نیب فوری طور پر تمام لوگوں کی فہرست کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہیلی کاپٹرکیس میں تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کرلی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

مزید خبریں :