کھیل
Time 07 ستمبر ، 2022

ایشیا کپ: بابر مسلسل چوتھے میچ میں ناکام، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل تھے۔

افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم ایشیا کپ میں مسلسل چوتھے میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ اس سے قبل گروپ میچ میں  بھارت کے خلاف 10، ہانگ کانگ کے خلاف 9 اور سپر فور مرحلے میں پھر بھارت کے خلاف پاکستانی کپتان صرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ایشیا کپ کے مسلسل چوتھے میں ناکامی پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔

کچھ صارفین نے بابر کو سپورٹ کیا تو کسی نے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ویرات سے ہاتھ ملانا قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر بابر 100 بار بھی صفر پر آؤٹ ہوجائیں تو پھر بھی میں بابر کو سپورٹ کروں گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم سے غیر رسمی ملاقات کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اس ملاقات کے بعد مسلسل ناکام ہونے والے ویرات فارم میں آگئے جبکہ اب بابر جو گزشتہ2 سال  سے  بہترین کرکٹ کھیل رہے تھے ان کا برا وقت شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :