کھیل
Time 07 ستمبر ، 2022

آخری اوور سے قبل بلا کیوں تبدیل کیا؟ نسیم شاہ نے بتادیا

یہ میچ یادگار رہےگا اور سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں بولر ہوں: نسیم شاہ— فوٹو: سوشل میڈیا
یہ میچ یادگار رہےگا اور سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں بولر ہوں: نسیم شاہ— فوٹو: سوشل میڈیا 

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا  کیا۔

میچ کے بعد روسی شاستری سے گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھاکہ  بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں، کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ  یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں، ساتھ والے سے بلا تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں ہے اور پھر اس سے چھکے لگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ یادگار رہےگا اور  سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں بولر ہوں۔ 

خیال رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 چھکے بھی لگائے۔

مزید خبریں :