پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2022

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو ، سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے

حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے: اہل خانہ/فوٹوفائل
 حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے: اہل خانہ/فوٹوفائل

معروف سیاسی و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے ۔

 اہل خانہ کے مطابق،حنید لاکھانی  ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جو کہ اب انتقال کرگئے ہیں ، حنید لاکھانی اقرایونیورسٹی کے سربراہ بھی تھے۔

اہل خانہ کا بتانا ہے کہ حنید لاکھانی کی نماز  جنازہ کل جمعہ کے بعدمسجد صہیم خیابان راحت میں  ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں تیزی سے ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 91 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی میں 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید خبریں :