پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 2 دوزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے یو این سیکرٹری جنرل کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔—فوٹو:وزارت خارجہ
وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے یو این سیکرٹری جنرل کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔—فوٹو:وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 دوزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر یو این سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔

انتونیوگوتریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے،عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہوں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سےنمٹ رہاہے اس لیے میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

مزید خبریں :