Time 09 ستمبر ، 2022
پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعظم سے ملاقات

پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس— فوٹو: پی آئی ڈی
 پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ  سیلاب متاثرین کے بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔

قبل ازیں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی جس میں انہیں ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو ایک بڑا چیلنج ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے، لوگ قحط اور سیلاب کے باعث مررہے ہیں ،پاکستان کے عوام کو مشکل میں دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔

مزید خبریں :