Time 09 ستمبر ، 2022
پاکستان

نجی اسکولوں میں زبردستی یونیفارم، کتابیں اور اسٹیشنری بیچنا غیر قانونی قرار

حکومت سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا— فوٹو: فائل
حکومت سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا— فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے نجی اسکولوں میں زبردستی یونیفارم،کتابیں اور اسٹیشنری بیچنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اسکول کی جانب سے کتاب، کاپی، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول یونیفارم بھی پانچ سال تک بغیر اجازت تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔

نوٹیفکیشن میں  آرٹیکل 13کےتحت مستحق طالب علموں کو 10 فیصد رعایت بھی دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس ہی وصول کرسکیں گے اور نجی اسکولز منظور شدہ فیس نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں گے۔

مزید خبریں :