09 ستمبر ، 2022
فیصل آباد میں نجی بینک تک رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور4 کروڑ 86 لاکھ روپے لے کر فرارہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب بینکوں کو نقد رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی ایک نجی بینک کی برانچ میں کچھ رقم پہنچانے کیلئے پہنچی تو کیشں وین کے گارڈز بینک کے اندر گئے تو ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 4 کروڑ 86 لاکھ کی رقم موجود تھی جبکہ ڈرائیور کیش وین 109 چک کےقریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔