پاکستان
10 ستمبر ، 2022

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد بڑھا کر 10 لاکھ کر دی

وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے: پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل
 وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے: پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد میں اضافہ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر منیب سلطان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے۔

دوسری جانب کمشنرڈیرہ غازی خان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث بڑے جانور کے نقصان پر 75 ہزار روپے دیے جائیں گے اور پکے گھروں کے نقصان کے لیے امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر4 لاکھ کر دی گئی ہے جبکہ کچے گھروں کے نقصان کے لیے امداد 40 ہزار سے بڑھاکر2 لاکھ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM