Time 10 ستمبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 پی ٹی آئی ایم این ایزکو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کیے گئے۔

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

ان ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

ان 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں اور ان حلقوں سے عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :