پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقات

امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے: پرویز الٰہی — فوٹو: پی ایم ایل کیو میڈیا سیل
امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے: پرویز الٰہی — فوٹو: پی ایم ایل کیو میڈیا سیل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں ہوئی، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امریکی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے پاکستانی نژاد رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر طاہرجاوید نے سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کومفت سولر پمپس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن امداد کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے۔

مزید خبریں :