ویڈیو: علی ظفر کا شہناز گل کیلئے پیغام

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کے معروف گلوکار  و  اداکار علی ظفر نے بھارتی اداکارہ شہناز گل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں علی ظفر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بھارتی اداکاروں کے ہمراہ کام سے متعلق سوالات کیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ 'وہ شہناز کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند کریں گے'۔

دوران انٹرویو علی ظفر نے شہناز کو مخاطب کیا اور کہا 'شہناز اگر آپ سن رہی ہیں اور دلچسپی رکھتی ہیں تو مجھے بے حد اچھا لگے گا اگر آپ میرے کسی گانےکی ویڈیو میں کام کریں'۔

بھارتی صحافی نے علی ظفر سے جب شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کرنے کا سوال کیا تو گلوکار نے ہنستے ہوئے کہا 'فی الحال تو میں شاہ رخ کے ساتھ پراجیکٹ نہ ہی کروں تو بہتر ہے، وہاں (بھارت میں) مشکلات پڑ جاتی ہیں'۔

مزید خبریں :