Time 11 ستمبر ، 2022
کھیل

اروشی کیساتھ ویڈیو دیکھ کر بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا ’یہ کیا چل رہا ہے‘؟ بھائی نسیم

افغانستان کے خلاف گھر میں سب میچ ایک ساتھ دیکھ رہے تھے سب دکھی تھے پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کردکھائے گا اور اس نے کردکھایا: عبید شاہ/فوٹوبشکریہ سوشمل میڈیا
 افغانستان کے خلاف گھر میں سب میچ ایک ساتھ دیکھ رہے تھے سب دکھی تھے پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کردکھائے گا اور اس نے کردکھایا: عبید شاہ/فوٹوبشکریہ سوشمل میڈیا

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ نے افغان بولر سے  آصف علی کی ہونے والی تلخ کلامی اور بعد ازاں نسیم شاہ کے آخری اوور میں لگاتار چھکے مارنے پر گفتگو کی ہے۔ 

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ  یہ درست ہے کہ جس طرح افغان بولر نے آصف علی سے بدتمیزی کی اس کے بعد نسیم نے غصے میں چھکے مارے، اگرچہ میں نے وہ بات نہیں سنی لیکن نسیم نے بتایا تھا کہ جب میچ میں کراؤڈ زیادہ تو ہم کیپر سے بات کرنے کے لیے بھی زور سے بات کرتے ہیں کیونکہ بات سمجھ نہیں آتی۔

نسیم شاہ کے چھکے مارنے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف گھر میں سب ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے اور سب دکھی تھے کہ پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کر دکھائے گا اور اس نے کر دکھایا۔

بھارتی ماڈل گرل  اروشی روٹیلا کے ساتھ ویڈیو  وائرل ہونے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا جب ہوٹل پہنچا تو مجھے تب پتہ چلا، اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتا، ایسا کوئی سین نہیں ہے۔

دوسری جانب بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ نسیم کے لیے خواتین مداح کی تعریفیں  سن کر خوشی ہوتی ہے، یہ سارا کچھ امی کی دعاؤں کا اثر ہے  انھوں نے ہمارے لیے بہت دعا کی تھی، امی کو تو کرکٹ کا نہیں پتا تھا وہ صرف نماز قرآن پڑھتی تھیں لیکن گاؤں کے لوگ نسیم کی وجہ سے آکر امی کو مبارکباد دیتے تھے تو وہ خوش ہوتی تھیں۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے ٹرینر نے کہا کہ نسیم شاہ  نے جتنی محنت کی ہے یہ سب اسی کا نتیجہ ہے، وہ دیر سے لاہور  آیا تھا اور  فجر میں اٹھ کر ٹریننگ کے لیے نکلتا تھا اور شام کو گھر پہنچتا تھا۔

مزید خبریں :