دنیا
Time 12 ستمبر ، 2022

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پیوٹن اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا — فوٹو: فائل
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا — فوٹو: فائل

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا، پاکستان، بھارت، چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے سر براہ شریک ہوں گے۔

روس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات متوقع ہے تاہم ابھی تک چین کی جانب سے صدر کے سفری منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس میں شر کت کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کہ بعد گزشتہ دو سال میں چینی صدر کا یہ پہلا  غیر  ملکی دورہ ہوگا جبکہ  روسی صدر کے ساتھ امکانی ملاقات بھی کورونا کے بعد چین سے باہر کسی سربراہ مملکت کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :