12 ستمبر ، 2022
اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
آسٹریلیا میں جاری اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔
آسٹریلیا نے پہلےکھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 215 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر جینسن 91 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے اشرف پکھالی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 216 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد اسلم 63 اور طاہر راشد 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔