مچھلیوں کیلئے کھانے کیساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینکنے پر ریشم پر تنقید

فوٹو: ٹوئٹر اسکری گریب
فوٹو: ٹوئٹر اسکری گریب

پاکستان کی سینیئر اداکارہ ریشم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  دریا میں مچھلیوں کے کھانے کیلئے گوشت اور ڈبل روٹی کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں ہی پھینکنے پر تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بظاہر اداکارہ ریشم ایک پُل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینک رہی ہیں۔

تاہم  ساتھ ہی گوشت اور ڈبل روٹی  سے بھری  پلاسٹک کی تھیلیاں خالی ہونے پر اداکارہ کو انہیں بھی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی صارفین نے ریشم کو ماحولیاتی اور آبی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھاکہ 'ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلارہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔ 

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔

مزید خبریں :