Time 13 ستمبر ، 2022
پاکستان

علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلرگومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا

علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، وی سی گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا کو شکایتی خط لکھ دیا— فوٹو: فائل
علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، وی سی گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا کو شکایتی خط لکھ دیا— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلرگومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا۔

علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ  ’اس سے دو بارپوچھا کہ ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ پھر میں نے اسے اپنی زبان میں سمجھایا۔ نہ کسی کا ڈر ہے نہ خوف، وی سی روڑے اٹکا رہا ہے، اس کے خلاف اعلان جنگ کر چکا ہوں جس کو خط لکھتا ہے لکھے، نہ کسی گورنر کا ڈر ہے نا وزیر اعظم کا، وی سی کو نکال کر دم لوں گا۔‘

دوسری جانب وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کو شکایتی خط لکھ دیا اور  کہا کہ یونیورسٹی میں خطرات درپیش ہیں،علی امین گنڈا پور نے دھمکیاں دی ہیں ،عہدےسےمستعفی ہونے کا کہا ہے، مجھ پر طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے جیسے الزامات لگائے ہیں اور دھمکی دی گئی کہ اگر میں طلبہ سے ملا توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :