Time 14 ستمبر ، 2022
کاروبار

ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری، عوام سے یومیہ کروڑوں روپے اینٹھے جانےکا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہےکہ سیلاب کو جواز  بنا کر ایل  پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

ایک بیان میں عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ 20 روز میں بلیک مارکیٹنگ سے 8 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائےگئے، روزانہ 40کروڑ روپےکی بلیک میں ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ سیلاب کو  جواز  بنا کر ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راستےکھل گئے ہیں،24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت شروع ہوجائےگی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں وافرگیس موجود ہے،کسی قسم کا شارٹ فال نہیں۔

مزید خبریں :