کھیل
Time 14 ستمبر ، 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟ کل قومی ٹیم کا اعلان ہوگا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

  انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی  اور انگلش ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔

مزید خبریں :