Time 15 ستمبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو جبکہ 22 ستمبر، 23 ستمبر، 25 ستمبر، 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر دیگر میچز کھیلے جائیں گے— فوٹو: فائل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو جبکہ 22 ستمبر، 23 ستمبر، 25 ستمبر، 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر دیگر میچز کھیلے جائیں گے— فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل

جن دو نئے کھلاڑیوں کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام عامر جمال اور ابرار احمد ہیں۔ عامر جمال آل راؤنڈر جبکہ ابرار احمد بیٹر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستان کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل

اس کے علاوہ 18 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز  دھانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو  جبکہ 22 ستمبر، 23 ستمبر، 25 ستمبر، 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔ شروع کے چار میچز کراچی جبکہ بقیہ تین میچز لاہور میں ہوں گے۔

علاوہ ازیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور  وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

انجرڈ شاہین آفریدی انگلینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل


مزید خبریں :