کاروبار
Time 15 ستمبر ، 2022

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر  15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ستمبر تک 14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17.59کروڑ  ڈالر کم ہو کر  8.62 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.98کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.69 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔ 

مزید خبریں :