15 ستمبر ، 2022
سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں سیلاب سے تباہ شدہ دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی ۔
جیو نیوز کی ٹیم سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ایک گاؤں میں کشتی کے ذریعے پہنچی تو مظلوم متاثرین سیلاب نے بتایا کہ ہم پہلے ہی لٹ چکے اب ہمیں ڈاکو بھی لوٹ رہے ہیں، ہم مجبور ہیں، پریشان ہیں، ہماری مدد کی جائے۔
متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت کشتی چلانے پر پابندی لگائی جائے۔
تباہ حال متاثرین نے بتایا کہ ابھی تک نہ تو علاقے کے منتخب نمائندے ان تک پہنچے اور نہ کسی اور تنظیم نے امداد پہنچائی۔
انہوں نے بتایا کہ جیونیوز سب سے پہلے ان کے پاس پہنچا جس پر انہوں نے جیو نیوز کا شکریہ بھی ادا کیا۔