16 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے انگلش کرکٹرز کی امداد کا سن کر اچھا لگا۔
سابق کپتان کا کہنا تھاکہ امید ہے انگلینڈ ٹیم ہماری میزبانی انجوائے کرے گی اور بہترین کرکٹ کھیلے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔
سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔