17 ستمبر ، 2022
بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں کل ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سیاسی کشیدگی عروج پرپہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی کشدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ایک مندر میں توڑپھوڑ کی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے ریفرنڈم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں اور ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔