Time 17 ستمبر ، 2022
پاکستان

سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے: رکن کانگریس شیلا جیکسن

ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اس تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہیے: امریکی رکن کانگریس— فوٹو: فائل
ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اس تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہیے: امریکی رکن کانگریس— فوٹو: فائل

پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے سیلاب متاثرین کی صورتحال پر امریکی ایوان نمائندگان کو بریفنگ دی ہے۔

اپنی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حد نگاہ پانی ہی پانی، سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

رکن کانگریس نے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کیلئے بھی اپیل کردی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کے ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اس تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔

مزید خبریں :