دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کو خیرخواہ خاتون نے قلم کیوں تھمایا؟

قلم رکھ لیں، ہو سکتا ہےضرورت پڑ جائے، برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کو خیرخواہ خاتون نے پین تھما دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس عوام سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک خاتون نے انہیں قلم دیا جس پر انہیں مسکراتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے اور بادشاہ چارلس نے خاتون کا دیا ہوا قلم بھی رکھ لیا۔ 

یاد رہے تخت سنبھالنےکے بعد سے نئے بادشاہ کو قلم کی سیاہی نے کئی بارجھنجلا کر رکھ دیا تھا، ایسا ہی واقعہ بلفاسٹ میں کتاب پر  دستخط کے وقت بھی نئے بادشاہ کو پیش آیا تھا۔

دستخط کرتے وقت بادشاہ چارلس کے قلم کی سیاہی بہہ نکلی تھی، انگلیاں رنگین ہونے سے بادشاہ چارلس چڑ گئے تھے۔

اس کے علاوہ تخت سنبھالنےکی دستاویز پر دستخط کے موقع پر بھی بادشاہ چارلس نے دوات سے اکتاہٹ کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :