Geo News
Geo News

Time 18 ستمبر ، 2022
پاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب سیکٹر ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب سیکٹر ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ 

اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے پرویز مشرف کے سابق پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب سیکٹر ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ طارق عزیز جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے اور کچھ عرصہ قبل وہ صدر مشرف کی عیادت کے لیے دبئی بھی گئے تھے۔

طارق عزیز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہم جماعت بھی تھے اور ان کے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی قریبی تعلقات تھے۔

اس کے علاوہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں بھارت سے مذاکرت کے دوران بیک ڈور ڈپلومیسی میں بھی طارق عزیز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔