پاک انگلینڈ سیریز : مہمان ٹیم ابتدائی میچز میں سینیئر بولرز کے بغیر میدان میں اترےگی

ابتدائی میچز میں کرس ووکس (دائیں) اور مارک ووڈ(بائیں) ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،برطانوی میڈیا،فوٹو: فائل
 ابتدائی میچز میں کرس ووکس (دائیں) اور مارک ووڈ(بائیں) ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،برطانوی میڈیا،فوٹو: فائل

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش ٹیم ابتدائی میچز میں سینیئر  بولرز کے بغیر میدان میں اترےگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے بولر ریس ٹاپلےگھٹنےکی تکلیف میں مبتلا ہیں، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ریس ٹاپلےکی شرکت مشکوک ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ابتدائی میچز میں کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں فاسٹ بولر انجری سے ریکور  ہو  رہے ہیں، انگلش منیجمنٹ دونوں کھلاڑیوں کو  ورلڈکپ کے باعث احتیاط سے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں :