Time 18 ستمبر ، 2022
پاکستان

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تشویشناک حد تک بڑھ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تشویش ناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

 24 گھنٹے کے دوران سانس ، دمہ اور سینے کی بیماریوں کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

20 ہزار کے قریب افراد جلدی امراض میں مبتلا ہوئے، ڈائریا کے 17 ہزار 919 سے زائد کیسز رپورٹ  ہوئے، ملیریا کے 2 ہزار 622 اور ڈینگی کے 64 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

 محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :