Geo News
Geo News

Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

سی ٹی ڈی نے شہریوں کو نئے نوسربازگروپ سے خبردار کر دیا

سی ٹی ڈی نے مذکورہ نوسرباز گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے: انچارج سی ٹی ڈی — فوٹو: فائل
سی ٹی ڈی نے مذکورہ نوسرباز گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے: انچارج سی ٹی ڈی — فوٹو: فائل

انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے اپنے ویڈیوبیان کے ذریعے ایک نئے نوسربازگروپ کاانکشاف کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کر دی۔

راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ گروہ فون پرکسی قریبی رشتہ دار کی پولیس کے ہاتھوں اٹھانے کی اطلاع دیتا ہےاور پھر رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے، ملزم کا ساتھی رونے کے انداز میں مدد طلب کرتا ہے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ گروہ کا نشانہ بننے والے شہریوں نے سی ٹی ڈی کو شکایات رپورٹ کرائی ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری جلدبازی کا مظاہرہ نہ کریں اگر انہیں اس طرح کی کوئی کال موصول ہوتی ہے تو وہ پہلے متعلقہ رشتہ دارکو فون کر کے تصدیق کریں۔

راجہ عمرخطاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے مذکورہ نوسرباز گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔