انٹرٹینمنٹ
19 ستمبر ، 2022

بالی وڈ کی وہ فلم جس میں رانی مکھرجی نے 'بغیر میک اپ' کے کام کیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ  سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی شاید ہی کوئی اداکارہ ہو جو بغیر میک اپ اسکرین پر آنا پسند کرے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ پر  ایک عرصے تک راج کرنے والی رانی مکھرجی نے ایک پوری فلم ہی بغیر میک اپ کے کی تھی؟

رانی مکھرجی نے 2018 میں اپنے فلمی کیرئیر کا سب سے یادگار قصہ مداحوں کے گوش گزار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہے رام' کی عکسبندی کے وقت جب میں سیٹ پر پہنچی تو  فلم کے ڈائریکٹر کمال ہاسن جو کہ فلم میں اداکار بھی تھے، نے مجھ سے کہا جاؤ اور منہ دھو کر آؤ۔

رانی نے کہا 'میں یہ سنتے ہی چونک گئی اور ایسا لگا جیسے میرے کانوں نے کچھ اور سنا ہے، میں نے سوال کیا آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ جس پر کمال ہاسن نے کہا باتھ روم جائیں اور منہ دھو کر آئیں، اپنا میک اپ اتاریں'۔

انہوں نے کہا 'میں گئی ہلکا سا منہ دھویا اور بالکل ہلکا سا ہی فیس پاؤڈر لگاکر آگئی، کمال ہاسن نے دیکھتے ہی کہا رانی جاؤ اور صابن سے منہ دھو کر آؤ، میں نے یہ سن کر 5 مرتبہ ان سے پوچھا آپ واقعی ایسا چاہتے ہیں؟'

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

رانی مکھرجی نے بتایا کہ میں جب منہ دھو کر آئی اور کمال ہاسن نے دیکھا تو انہوں نے کہا ہاں مجھے ایسا کردار ہی چاہیے، فلم میں تمہارا کردار بغیر میک اپ کے ہوگا۔

اداکارہ نے کہا اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ ہم بغیر میک اپ کے بھی اسکرین کے سامنے آسکتے ہیں، بس آپ میں اتنا اعتماد ہو، ضروری نہیں کہ آپ کیمرے کے سامنے بہت سارا میک اپ کرکے آئیں، بات ساری لائٹنگ اور اینگلز کی ہوتی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM