نیشنل اسٹیڈیم میں اسپائڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے الجھ گئی، کیمرہ نیچے آ گرا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سکیورٹی ریہرسل جاری تھی کہ گراؤنڈ میں لگے اسپائڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے الجھ گئی اور کیمرہ نیچے آ گرا ۔

پاک انگلینڈ میچ سے قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور اس کے حل کیلئے حسب روایت سکیورٹی اداروں کی ریہرسل جاری تھی جس کے دوران ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کے اوپر سے گزرا تو میدان میں لگے اسپائیڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر میں آگئی۔

اس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے ہچکولا لیا اور اسپائڈر کیم قلابازیاں کھا کر نیچے گرگیا، براڈ کاسٹر کے عملے نے فوری طور پر اسپائیڈر کیم کو اُٹھایا، اُس کا جائزہ لیا اور اسے کنٹرول روم لے گئے۔

مزید خبریں :