20 ستمبر ، 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو نہ ایشو بنایا جانا چاہیے اور نہ بنایا جا سکتا ہے ، اگر عمران خان کی مرضی سے تعیناتی ہو تو یہ تو پورے ادارے کی تباہی کا سامان کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھہ لے کر اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو وہ یا تو واپس جائے گا یا پکڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے میں دو گھڑیاں اور ٹی سیٹ بیچ کر جو منہ کالا کیا ہے کیا وہ اس کیس سے بچ جائیں گے؟ عمران خان فتنہ ہے ، اس ملک کی سیاست کے لیے ناسور ہے، اس فتنے کو آج فیس کریں یا کل کریں ، اس فتنے کا سامنا کرنا پڑے گا ، ورنہ یہ ملک کا ناقابل تلافی نقصان کرے گا۔