دنیا
Time 20 ستمبر ، 2022

تلوار سے سالگرہ کا کیک کاٹنا نوجوان کو بھاری پڑگیا

بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی نوجوان کو  اپنی سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹنا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک نوجوان اپنی 17 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اس نے 21کیک کاٹے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر ترتیب سے کیک رکھے ہوئے ہیں اور نوجوان کے ساتھ اس کے دوست بھی موجود ہیں جو اس کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

نوجوان نے کیک کو منفرد طریقے سے کاٹتے ہوئے تلوار کا استعمال کیا جس نے اب نوجوان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق نوجوان پر  ہتھیاروں کے استعمال کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :